پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ کے بعد امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک پاکستانیوں کا کس طرح استقبال ہوا؟ قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے

پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار تاریخ رقم کردی ہے اور اس کا اثر بیرون ملک بھی دیکھا گیا۔ امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں بھی پاکستانیوں کا شاندار استقبال کیاگیا، جہاں لوگ مبارکبادیں دیتے رہے کہ پہلی مرتبہ کسی مسلمان ملک نے غیرمسلموں کو دھول چٹائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ
سمٹ کی تفصیلات
واٹر ریسورسز کے ماہر ظفر اقبال وٹو نے بتایا کہ "امریکی سمٹ میں شرکت کے وقت تک ہم ایک عام پاکستانی وفد کے طور پر تھے جن کا شاید کوئی خاص نوٹس نہ لیتا۔ تاہم، پاکستانی شاہینوں کے کارنامے کے بعد ہمیں کانفرنس میں بڑی خاص اہمیت مل رہی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا
لوگوں کی پذیرائی
انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں پوری دنیا سے تقریباً 5,000 لوگ شریک ہیں اور امریکہ کی اپنی 50 ریاستوں کے حکام بھی موجود ہیں۔ جن کو بھی پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستان سے ہیں، وہ ہمیں اس وِکٹری کی ضرور مبارک باد دیتا ہے چاہے وہ امریکہ سے ہو، یورپ سے ہو یا کسی اسلامی ملک سے۔ ترکی اور عرب وفود تو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں کہ کئی دہائیوں سے مسلم ممالک مار کھارہے تھے، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے کسی غیرمسلم ریاست کو نیچادکھایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ، نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور میں شکست دیدی
امریکہ کا سفر
اس سے پہلے انہوں نے بتایا کہ "واشنگٹن میں پہنچنے کے فوراً بعد صبح سویرے ہی پہلی خوش خبری الحمدللہ پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں کے فاتحانہ سٹرائیک اور اس کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کی ملی۔"
یہاں آج ایک خوبصورت دن تھا اور دھوپ خوب چمک رہی تھی۔ ہم کل شام واشنگٹن ایئرپورٹ پر اترے تھے لیکن پتہ چلا کہ یہاں قریب ہی سابق صدر ریگن کے نام پر ریگن ایئرپورٹ ہے۔ واشنگٹن (Dulles) ایئرپورٹ پر اگرچہ دوتین پروازوں کے مسافر اکٹھے ہوگئے تھے لیکن امیگریشن پر اتنی دیر نہیں لگی۔
میرا امریکہ کا یہ پہلا سفر ہے اور پاکستان سے لوگوں نے ایئرپورٹ پر سخت قسم کے امیگریشن پراسیس سے ڈرایا ہوا تھا۔ لیکن یہاں امیگریشن آفیسر نے مجھ سے ایک ہی سوال کیا کہ آپ کس مقصد کے لیے امریکہ آئے ہیں اور میرے دو لفظی جواب کے بعد اینٹری ڈال کر پاکستانی پاسپورٹ میرے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیامِ امریکہ کا لطف اٹھائیں۔
سرمایہ کاری سمٹ کا مقصد
یادرہے کہ SA سرمایہ کاری سمٹ کا اہتمام امریکی محکمہ تجارت نے کیا اور اس کا بنیادی مقصد امریکہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو فروغ دینا تھا۔