مودی ایک بار پھر “رافیل ڈیل” میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی زد میں آگئے، 12 ہزار صفحات پر مشتمل ثبوت سی بی آئی کو کب ملے؟ تہلکہ خیز انکشافات
کرپشن اور فراڈ کے الزامات
لاہور ( نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر "رافیل ڈیل" میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی زد میں آگئے ہیں۔ 12 ہزار صفحات پر مشتمل ثبوت سی بی آئی کو کب ملے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے سٹیشن کی تعمیر شروع
رافیل طیاروں کی ناکامی
تفصیلات کے مطابق رافیل طیاروں کے معاہدے میں مودی کی ’’دھماکہ خیز کرپشن‘‘ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ "آپریشن سندور" میں رافیل طیاروں کی ناکامی نے مودی کے گھمنڈ کو شدید دھچکا پہنچا دیا ہے۔ اب پاکستان کے خلاف جارحیت میں مودی کو رافیل طیارے کھو دینے پر بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مودی نے رافیل طیاروں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
بی بی سی کی رپورٹ
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’’مودی سرکار کو رافیل ڈیل میں 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں قیمتوں میں مبالغہ اور ڈیل کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کے بھانجوں شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے گرد گھیرا تنگ
سوشن گپتا کا ذکر
نیشنل ہیریلڈ انڈیا کے مطابق یہ ادائیگی بھارتی بزنس مین سوشن گپتا کو رافیل ڈیل کے تحت 7.5 ملین یورو کی خفیہ کمیشن کے تحت ہوئی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے رافیل ڈیل پر پہلے ہی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ’’"رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی۔
تحقیقات کا فقدان
ان انکشافات کے بعد مودی سرکار کی جانب سے اس اہم معاملے کی تحقیقات کو نظر انداز کرنے پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ "دی وائر" کے مطابق کرائم بیورو آف انویسٹیگیشن نے مودی کے کرپشن اور بدعنوانیوں کو سامنے لایا مگر مودی نے آج تک اس واقعے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر
سی بی آئی کی خاموشی
’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق ’’مودی سرکار کے ماتحت سی بی آئی کے ڈائریکٹر نے رافیل کرپشن کیس پر تفتیش آگے نہیں بڑھائی۔ اکتوبر 2018 میں سی بی آئی کو رافیل 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی کے ثبوت ملے تھے، مگر مودی سرکار کے سیاسی دباؤ کے تحت اس معاملے پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔
دفاعی ماہرین کی رائے
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ ’’انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھارت نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ساکھ مزید کمزور کر دی۔ فرانسیسی کمپنی کے کہنے پر فرانس میں تحقیقات ہوئیں مگر بھارت میں خاموشی ہے۔ رافیل سکینڈل نے مودی سرکار کی کرپشن کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔‘‘








