خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 11:30 بجے طلب، 39نکاتی ایجنڈا پیش

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 15 مئی دوپہر 11:30 بجے طلب کرلیا گیا۔ صدارت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے۔

اجلاس کا ایجنڈا

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لیے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اس ایجنڈے میں پراسیکیوشن سروس سے متعلق اجلاس کے منٹس کی منظوری شامل ہے۔

اہم ترامیم اور پالیسیز

لیگل ایڈ ترمیمی ایکٹ 2019 اور پراسیکیوشن ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں، خشک اور گرے ہوئے درختوں کی لکڑی کی تلفی سے متعلق پالیسی اور ورکنگ طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔

کٹرائی اور بجٹ کی منظوری

ارندو گول چترال کے جنگلات میں غیر قانونی کٹائی کے طریقہ کار اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جنوبی وزیرستان، ٹانک کے لئے سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی منظوری لی جائے گی۔

ہیلتھ اور ایڈوکیشن کے پروجیکٹس

خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن سکالرشپ فنڈ کیلئے سیڈ منی کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی، جبکہ ضلع کوہستان غازی آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے رقم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

دیگر اہم امور

ہیلتھ کیئر کمیشن کے سرچ اینڈ نومینیشن کونسل میں غیر سرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی ایچ آئی پروجیکٹ کے ملازمین کے مستقلی کے کیس پر غور کیا جائے گا۔

تعمیرات و مالی امداد

لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیلئے ڈائریکٹر جنرل اور عملے کی اسامیوں کی تخلیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ منشیات سے نجات پانے والے مریضوں کو 50 ہزار روپے فی مریض امداد کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔

معاشی ترقی کی حکمت عملی

سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ، خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بی او ڈیز کی تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ اور فن ٹیک کیلئے حکمت عملی کی منظوری بھی اجلاس میں لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...