پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد کا بیان
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)— سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ جنگ بندی سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا بھی خیر مقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد؛ بلگراں کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی
جی سی سی اجلاس میں گفتگو
ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خلیجی ممالک اور امریکی تعاون سے غزہ جنگ بندی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
فلسطینی مسئلے کا حل
سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی مسئلے کا جامع اور مستقل حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
شام پر پابندیاں ہٹانے کا خیر مقدم
سعودی ولی عہد نے شام سے امریکی پابندیاں اُٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام پر پابندیاں ہٹانے سے خطے میں خوش حالی کا نیا باب کھلے گا۔