راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں منشیات سمگلنگ ناکام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 360 گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مینڈیٹ چور پنجاب کی وزیراعلیٰ جو کا کے اوپر کی لکھتی ہے وہ مجھے مشورے دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
خفیہ اطلاع پر کاروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی عمران اسلم اور ای ٹی او راولپنڈی گل شیر کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی گئی۔ انسپکٹر جہانگیر خان کی سربراہی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے مسافر وین میں سوار مسماتہ کنزہ شہزادی سے 360 گرام آئس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران بس میں سوار عمران شہزاد نامی ملزم سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2011 میں لاہور میں دو نوجوان لڑکوں کے قتل میں ملوث امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی اصل کہانی
قانونی کارروائی
ملزمان منشیات اندرون پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد روات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
آگاہی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری
انسپکٹر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف منشیات و منشیات سمگلنگ ایکٹ کی تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کی روک تھام اور اس جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔








