1965 کے ہیروز، اذان سمیع خان نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی
اذان سمیع خان کی دادا کی یاد
کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے اپنے مرحوم دادا ارشد سمیع خان کی یاد دلا دی جو پاک فضائیہ میں اسکواڈرن لیڈر تھے۔ اذان سمیع خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر 1965 کی جنگ میں کامیابی کے بعد پاک فضائیہ کے افسران کے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیچے کسی کا گھر ہے، اوپر اجازت کے بغیر آپ نہیں جاسکتے، تین بجے تک میرے ساتھ رابطے میں رہی : صحافی ہرمیت سنگھ
ویڈیو میں خوشی کا اظہار

اس ویڈیو میں گلوکار کے مرحوم دادا اسکواڈرن لیڈر ارشد سمیع خان اور دیگر افسران میڈیا کو انٹرویو میں بہت خوشی اور فخر سے یہ بتاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ہم نے بھارتی جنگی جہازوں کو چھوٹے پرندوں کی طرح مار گرایا۔ پاک فضائیہ کے افسران انٹرویو میں بھارتی فوج کو خبردار کرتے بھی نظر آئے کہ اب مزید برطانیہ کے تیار کیے ہوئے طیارے مت بھیجیے گا کیونکہ ہم یہاں آپ کے جنگی جہازوں کی بہت بری تشہیر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید قریب آتے ہی لاہور سے پردیسیوں کی واپسی میں تیزی، بس اڈوں پر شدید رش
انسٹاگرام پوسٹ
اختتام
گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کر کے اپنے دادا کی خدمات کو یاد کیا اور ان کی قربانیوں کی قدر کی۔








