وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم کی کسانوں کے لیے قرضوں کی سہولت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فرسٹ ایئر کے طالب علم نے کلاس روم میں ساتھی طالبہ کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
زرعی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی قیادت کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
زرعی تحقیق اور پالیسی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے۔ پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ مل سکے، جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس جذب کرکے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
وزیراعظم کی حکمت عملی کیلئے ہدایت
وزیراعظم نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے زرعی شعبہ کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنےکا فیصلہ ،ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر
زرعی بیجوں کی سرٹیفیکیشن میں اصلاحات
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے۔ اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے، اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دیا جائے۔
اجلاس میں شرکاء
اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔








