پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز

مرکنڈے کاٹجو کی طنزیہ رائے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مضحکہ خیز انداز اپنا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی
کاٹجو کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے، جسے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی کراچی اور ملیر بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
آپریشن بنیان مرصوص کے نتائج
یاد رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس اور سرسہ ایئربیس کے علاوہ سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
پاکستان کا جواب
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔