امریکا اور یو اے ای کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کیلئے اہم معاہدہ
امریکی صدر کا دورہ متحدہ عرب امارات
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
دوستی کی مضبوطی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی۔” انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔”
یہ بھی پڑھیں: آج جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
مصنوعی ذہانت میں عالمی قیادت
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی لیڈر بننے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے امریکہ اور یو اے ای کے درمیان ابتدائی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یو اے ای ہر سال این ویڈیا (Nvidia) کی 5 لاکھ جدید AI چپس درآمد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی چونگ کنگ یونیورسٹی نے پاکستانیوں سے انٹرنیشنل چائنیز لینگویج ٹیچر اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کر لیں
معاہدے کے تحفظات
یہ معاہدہ یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور AI ماڈلز کی تیاری کے لیے اہم سنگِ میل ہے، تاہم امریکی حکومت کے بعض ادارے اس معاہدے پر قومی سلامتی سے متعلق تحفظات رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کیا۔ ٹرمپ نے مسجد کو “خوبصورت اور امریکہ کے اعزاز میں بند کی گئی” قرار دیا۔
مدت سے قبل خطے میں سرگرمیاں
یاد رہے کہ اس دورے سے قبل ٹرمپ قطر میں 42 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا اعلان کرچکے ہیں۔








