خیبرپختونخوا اسمبلی کا وہ رکن جس نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا بول کر تمام فیڈرز آن کرا دیئے
فضل الٰہی کا پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر دھاوا
پشاور (آئی این پی) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر دھاوا بول دیا، زبردستی رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز آن کرا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، 20 کلو کا تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہو گیا۔
پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر حملہ
خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پیسکو کے بیشتر گرڈ سٹیشنز پر دھاوا بول دیا اور اس دوران رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: دی ورٹیکل نے پاکستان میں پہلی بار کمرشل پراپرٹی کی مشترکہ ملکیت کا ماڈل متعارف کرا دیا
بجلی کی سپلائی میں خلل
ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا جس کے باعث رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، جس سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر تاتاری لشکر کی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے، سینیٹر طلحہ محمود
مظاہروں کی کیفیت
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سینکڑوں مظاہرین نے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پیسکو عملے کو دھمکاتے ہوئے زدو کوب بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، بجلی چوری کی کثرت اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
قانونی کارروائی کی تیاری
پیسکو ترجمان نے مزید بتایا کہ پیسکو انتظامیہ نے پولیس طلب کر لیا اور زبردستی فیڈرز چالو کرانے پر فضل الہی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔








