کتنے طیارے کھوئے۔۔؟راہول گاندھی نے مودی حکومت سے تفصیلات پوچھ لیں
بھارتی وزیرِ خارجہ کا بیان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟ سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
راہول گاندھی کی تنقید
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے، وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا
حملوں کی تفصیلات
راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
جے شنکر کا بیان
واضح رہے کہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پر حملوں سے پہلے پاکستان کو بتا دیا تھا۔








