باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ایچ آر سی پی کی مذمت
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
واقعے کی نوعیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تحقیقاتی مطالبات
ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصوروار قانون کے سامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔