شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے بھی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے
مسلح افواج کی تعریف
وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بننا معجزہ تھا، قائد اعظم کو2 بار روتے دیکھا، شاید انہیں اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت اور قتل و غارت کا اندازہ نہ تھا ورنہ ضرور اس کا بندوبست کرتے
وزیراعظم کی جانب سے اظہار تشکر
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔
شاہد آفریدی کو شیلڈ پیش کی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔








