واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ،آپ بھی جانئے
پہلا تاثر اہمیت رکھتا ہے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے اور آن لائن دنیا کے لئے تو یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ پروفائل فوٹوز سب سے پہلے نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن بھی گرفتار کر لیا گیا
واٹس ایپ کا نیا فیچر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، اگر آپ کو اپنی حالیہ تصویر پسند نہیں یا اسے زیادہ تخلیقی بنانا چاہتے ہیں، تو واٹس ایپ کا نیا فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور
بیٹا ورژن میں شمولیت
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن کا بھی حصہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کا ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104 فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ، ٹینڈرز طلب
کاسٹیوم پروفائل فوٹوز
اس فیچر کے لئے میٹا اے آئی اسسٹنٹ کو استعمال کیا جائے گا، جو صارفین کی تحریری ہدایات کے مطابق منفرد پروفائل فوٹو تیار کرسکے گا۔ روایتی پروفائل فوٹو آپشنز کے برعکس، اس فیچر کے لئے کسی موجودہ تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ میٹا اے آئی صارفین کی ہدایات کے مطابق کاسٹیوم پروفائل فوٹوز تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میری مرضی میں کچھ بھی پہنوں: ماہین خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب
آسان ہدایتیں
یعنی بس آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دے کر یہ بتانا ہوگا کہ آپ کس طرح کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔ اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی اسسٹنٹ ایسی تصویر تیار کردے گا جو صرف آپ کے لئے ہوگی۔
کب دستیاب ہوگا؟
ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لئے متعارف کرایا جا سکتا ہے، مگر میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ جلد دستیاب ہو سکتا ہے۔








