پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون کس چیز میں تبدیل ہو چکا ہے؟ عالمی میڈیا نے بڑا اعتراف کر لیا۔

پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد
چینی طیاروں کی کامیابی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J0C طیاروں اور PL5 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔ فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل
جنگی آزمائش میں کامیابی
دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں: رانا ثنااللہ
بھارتی طیاروں کی ناکامی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اربوں ڈالرز کے بھارتی رافیل طیارے، چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے۔
پاکستان کی تکنیکی برتری
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی۔ چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے JF7 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی.