سابق امریکی صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

جو بائیڈن کی صحت کی صورت حال
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی
تشخیص کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر آخری سٹیج پر ہے، کینسر سیل ہڈیوں میں پھیل چکے ہیں۔ کینسر کے پھیلاؤ سے جو بائیڈن کی صحت مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ امریکی بائیڈن آفس کا کہنا ہے کہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کا معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اٹھادیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک خواہشات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، میلانیا اور میں مشکل کی اس گھڑی میں جو بائیڈن فیملی کے ساتھ ہیں۔
صدارت کی مدت
واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری 2025ء کو ختم ہوئی تھی۔