جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں، ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی وسائل سے ایک ارب 80 کروڑ کی لاگت سے 112 گاڑیاں بلٹ پروف کروا لیں
تحریک عدم اعتماد کا امکان
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔
قومی یکجہتی اور ہیروؤں کی تعریف
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں۔ اگر تحریک آبھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے۔ میں مطمئن ہوں اور بطور اسپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔ وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن کو بتا دیا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ پر پوری قوم یکجا ہے۔








