ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ
21 مارچ سے 20 اپریل
اپنوں سے دوری اور اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو اپنا غصہ قابو میں رکھنے اور سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ سچ بولیں گے تو ان سے برداشت نہیں ہوگا خاموشی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں: علامہ راجا ناصر عباس
برج ثور، سیارہ زہرہ
21 اپریل سے 20 مئی
خاندانی حوالے سے نہایت محتاط ہو کر چلنا ہوگا آپ کو یا تو خود کو الگ ہو کر چلنا ہے اور یا پھر سب کچھ برداشت کر کے خاموشی سے چلنا ہوگا اب یہ آپ پر ہے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوپ 30 کانفرنس میں پاکستان پویلین کا افتتاح، وزیراعلیٰ مریم نواز عالمی رہنماؤں اور ماحولیاتی اداروں کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی
برج جوزہ، سیارہ عطارد
21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں ان کو اس سے اگر کچھ نہیں سیکھا تو یہ خود پر ظلم ہے۔ اب ان کو مت دہرائیں اور صرف اپنے روز گار کی طرف ہر ممکن توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ
برج سرطان، سیارہ چاند
21 جون سے 20 جولائی
ایک وقت میں دو کام کرنے کی پیشکش ہو سکتی ہے اگر آپ نے ان سے فائدہ اٹھایا تو آگے چل کر اپنے مالی حالات کو قابو کرنے میں کامیاب رہیں گے آج فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
برج اسد، سیارہ شمس
21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی انجان کام میں ہاتھ ڈالنے کے چکروں میں ہیں وہ خود اپنا نقصان کریں گے پرانا کام جو آپ جانتے ہیں وہ کریں بس اور مالی حوالے سے سوچ سمجھ کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد
22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت حالات کسی بھی طرح سے بہتر محسوس نہیں ہو رہے شاید کسی جکڑن میں آئے ہوئے ہیں آپ اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں خاموشی بھی بہترین حل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی سیکٹر کے ذریعے مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا
برج میزان ، سیارہ زہرہ
23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جب طبیعت بوجھل ہو اور کسی بلا وجہ کی پریشانی کا سامنا ہو تو ایسے میں حسب توفیق صدقہ دیں اور کثرت سے اللہ اکبر کا ورد کریں یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے جس سے بلائیں ٹل جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں برف باری سے 11 گھر تباہ، 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا
برج عقرب ، سیارہ مریخ
23 اکتوبر سے 22 نومبر
اولاد کے حوالے سے لاپراہری مت کریں اس وقت ایسا کرنا بڑی غلطی ہوگی اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اس کو آپ نے ہی پورا کرنا ہے اور اس میں دوسروں کو شامل نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی عبدالمالک بلوچ سے ملاقات
برج قوس ، سیارہ مشتری
23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس راستے پر چل رہے ہیں اس میں تبدیلی کے واضع امکانات روشن ہیں اور خود کو اس کے لئے تیار رکھیں امید تو ہے کہ یہ تبدیلی کسی وقت بھی سامنے آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں یوم فتح کی تقریبات شاندار فوجی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر
برج جدی ، سیارہ زحل
21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ شاید غلط راستے پر ہیں اپنے اندر کے انسان کو سمجھائیں ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔ اور آپ نے ایک بھی بڑی غلطی کر دی تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے سوچ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
برج دلو ، سیارہ زحل
20 جنوری سے 18 فروری
واپس پلٹ کر نہ دیکھیں اس وقت ایسا کرنا خود کے ساتھ زیادتی ہوگا بس کریں اور زندگی کو اب نئے انداز سے شروع کرنے پر غور کریں۔ بہت ہو گیا ماضی کو چھوڑ دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اندر کا انسان کافی حد تک آجکل مایوسی جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے اور جو لوگ اللہ پاک پر بھروسہ کریں گے وہ اپنی کسی بھی مشکل سے نکل جائیں گے۔ ورنہ اندھیرہ ہی اندھیرہ ہے۔








