عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو ’ذہنی مریض‘ اور ’سستا شاہ رخ خان‘ قرار دیدیا
وزیر اطلاعات پنجاب کا ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: میری شادی نہیں ہو رہی کیونکہ میں اتنی بار ۔۔‘‘اداکارہ لائبہ خان کا انکشاف
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کے بیان پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ اس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ وہ کون ہیں؟ وہ دراصل ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: البیک پاکستان میں آ رہا ہے، پاکستان کتنا حلال گوشت ملائشیا کو بھیجے گا؟ کتنے لاکھ ٹن چاول پاکستان سے برآمد ہوگا؟ ایس سی او سمیٹ گیم چینجر
سیاسی صورتحال
انہوں نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، ایسے شخص کی حالت پر رحم کھاتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا بیان
خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔








