لیسکو کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
لیسکو کی بڑی کارروائی
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 8ویں جماعت کی طالبہ کی 40 سالہ شخص سے شادی
چیکنگ آپریشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی سربراہی میں قائم ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی ریجن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سرفراز نگر سب ڈویژن کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن ایک انڈسٹریل میٹر مشکوک پایا گیا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان میٹر کی ایم ڈی آئی پریچ کرکے بجلی چوری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں 5 سالہ نابینا بچے سے ’زیادتی‘ کے الزام میں قاری گرفتار
ملزمان کی گرفتاری
مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم پہلے بھی بجلی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، اور اس کے خلاف محمود بوٹی سب ڈویژن کی حدود میں بھی دو مقدمات درج ہیں۔ ایلیٹ فورس کی جانب سے طاہر محمود نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرادیا، علیمہ خان سمیت متعددکارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا
برآمد شدہ سامان
لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والا ٹرانسفارمر، دو میٹرز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریکوری کے اقدامات
علاوہ ازیں، لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسٹرن سرکل میں 15 نادہندگان سے 3 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، ساؤتھ سرکل میں 2 نادہندگان سے 1 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 14 نادہندگان سے 1 لاکھ سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 3 نادہندگان سے 30 ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 6 نادہندگان سے 1 لاکھ سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 26 نادہندگان سے 6 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔








