ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب خود آگے بڑھ کر سارے معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ دوسروں کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر مت کریں۔ اس طرح وہ حاوی ہونے کی کوشش کریں گے۔ آج بڑا اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کوسٹ گارڈ نے ۹ پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی کسی پر اعتبار نہیں کر سکتے۔ حالات بالکل اس کی اجازت نہیں دیتے اور جو لوگ یہ غلطی کریں گے وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ صورتحال مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس کسی نے ماضی میں دھوکا دیا تھا آپ اب دوبارہ اس کا اعتبار نہیں کر سکتے۔ اس وقت آپ کو اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت نہیں۔ کامیابی ان شاءاللہ اسی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ریڈنگ سیشن کا انعقاد
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بھی آج کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں، وہ غصے کے بجائے ٹھنڈے مزاج سے سوچیں تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ بس دماغ ٹھنڈا کریں، اپنے کام پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے کچھ پریشانی والا معاملات وقت ہیں مگر اب اس کی حکمت عملی سے حل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے کسی بھی دوسرے کو اس میں شامل کیا تو مشکل ہو گی، خود دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایت
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت سے زیادہ مت سوچیں، ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہو گی۔ آپ بس اپنے کام پر توجہ دیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں، خواجہ آصف
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری ظاہر کر رہا ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے کسی اور کوشش میں لگے ہوئے تھے، امید ہے کہ ان کو آج کامیابی مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ایئر پورٹ پر خاتون کے سامان میں رکھے 3 کھلونوں سے ایسی چیز برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں روزگار کا خانہ کمزور ہے۔ آپ کو بس چند دن اور صبر سے کام لینا ہوگا، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ بس دعا سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، وہ آزمائشی سے لگ رہے ہیں۔ آپ کو آج اپنے لئے صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنے غصے کو قابو میں بھی رکھیں، وہ مسئلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی تلاش میں سرگرداں شوہر کو واٹس ایپ سٹیٹس پر ایسی ویڈیو نظر آگئی کہ ہوش اڑ گئے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں جس طرح کی خبریں مل رہی ہیں، وہ غیر یقینی ہیں۔ ان پر اعتبار نہ کریں تو بہتر ہے۔ آج آپ کو موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، وہ بھی جلد۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صرف روزگار پر توجہ دیں۔ باقی جو ہونا ہے، وہ ہونے دیں تو بہتر ہے۔ آپ کی پریشانی کا حل دو تین یوم کے بعد ہی مل جائے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اب حالات اور اپنے کوئی ساتھ نہیں دے رہے، اس لئے خاموشی سے چلیں اور اپنے کسی راز کو اوپن مت کریں۔








