پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
تحریک انصاف کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی، راہول کی تنقید
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، اور ہم بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
بھارت کے خلاف حکمت عملی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔








