بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا، غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف، امریکی پروفیسر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

بھارت کی مسلسل ہزیمت اور پروفیسر کرسٹین فیئر کا بیان

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت کو معرکۂ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا، امریکی پروفیسر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

پاکستان کی کامیابیاں اور بھارتی دعوے

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ: "بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا۔ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویئے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا مؤقف سے پیچھے ہٹا ہو۔ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں 'فسادی میڈیا' کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔"

بھارت کی عسکری صورتحال

پروفیسر کرسٹین فیئر نے یہ بھی کہا کہ: "حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کیا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے۔ پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے۔ یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا۔ بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں، بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ رویے رکھتے ہیں۔"

ویڈیو

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...