بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
بنگلہ دیش نے دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔ یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگالی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو خوارج ہلاک
معاہدے کی منسوخی کی تصدیق
بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ نے 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ منسوخی متوقع تھی اور بنگلہ دیشی حکومت سے بات چیت کے بعد عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت منانے کی تیاریاں، پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور
منسوخی کی وجہ کیا ہے؟
بنگلہ دیش کی جانب سے سرکاری طور پر معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق تجزیہ کار اس اقدام کو بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بنگلہ دیشی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
معاہدے کی تاریخ
یہ معاہدہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دینیش کے تریپاٹھی کے دورہ بنگلادیش کے دوران طے پایا تھا۔








