شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کر کے فرار ہوگیا، حیران کن خبر

شادی کی تقریب میں ہنگامہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں شادی کی تقریب اُس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا شکار ہوگئی جب پرفارمنس کے دوران پیش آئے تنازع کے بعد ڈانسر گروپ نے دولہے کو اغوا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے، سردار عبدالقیوم نیازی

واقعے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب دولہے کو ڈانسر گروپ اغوا کر کے فرار ہوگیا۔ واقعہ جمعے کی رات دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں روایتی پرفارمنس کے دوران پیش آیا، پرفارمنس ختم کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے 2021ء کے بعد سے کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک بھی چھکا نہیں مارا۔

پرفارمنس کے دوران تنازع

آج نیوز کے مطابق دولہا سونو کمار شرما رسومات مکمل کرنے کے بعد دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ اس دوران مہمانوں نے اصرار کیا کہ ڈانسر اپنی پرفارمنس جاری رکھیں جبکہ گروپ مقررہ وقت پر رخصت ہونا چاہتا تھا۔ اس پر مہمانوں اور ڈانسر گروپ کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی جس سے مسکان نامی رقاصہ زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد

دولہے کی بازیابی

واپسی پر مسکان اپنے گروپ کے لوگوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں واپس آئیں اور جھگڑے کرنے والے مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دولہے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس نے معاملے کا علم ہونے پر دولہے کی تلاش شروع کی اور تقریباً 9 گھنٹے بعد ضلع سیوان سے بازیاب کروایا۔

پولیس کی کارروائی

پولیس ڈانسر گروپ کی تلاش میں ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ گوپال گنج کے ایس پی اودھیش ڈکشٹ نے بتایا کہ دولہے کے اغوا کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور اسے بازیاب کروایا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...