پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا

ملاقات کی تفصیلات
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 میچ؛پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
مؤثر ملاقاتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی شریک تھے۔ اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور جنرل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ترک حکومت کا جواب
ترک صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے بھارت کیخلاف جنگ میں حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں پاکستان کو 'برادر ملک' قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔
وزیر اعظم کا دورہ ترکیہ
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔