وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا

وزیراعظم کی تازہ ترین تعیناتی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔
بلال بن ثاقب کا عہدہ اور ذمہ داریاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔
بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔