عظمیٰ بخاری کا پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اطلاعات کا اظہارِ افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا 75 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے
تعزیتی بیان
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
دکھ کی گھڑی میں ساتھ
انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ڈاکٹر قیصر شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔