علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اپوزیشن لیڈر کے خلاف قانونی نوٹس
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو 1 ارب روپے کا نوٹس بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پی کے 30 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ وزیراعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے، اس بیان سے وزیراعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام
مبینہ کوہستان سکینڈل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملوث کرانا مناسب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔