جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی

جماعت اسلامی لاہور کا ڈمپر مافیا کے خلاف اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی, پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان بریڈ مین کی ٹوپی اتنی مہنگی فروخت ہونے کی توقع کہ یقین نہ آئے

پریس کانفرنس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت لاہور ضیاء الدین انصاری نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور اور سیکرٹری اطلاعات عبدالعزیز عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

حادثات کی رپورٹ

پریس کانفرنس میں امیر جماعت لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ لاہور میں چند دنوں میں 3 ڈمپر حادثات ہوئے ہیں۔ 14 مئی کو پہلا واقعہ پیش آیا جس میں ایک قیمتی جان لے لی گئی، 15 مئی کو 5 افراد نے اپنی جانیں کھو دیں، اور 23 مئی کو تیسرے واقعے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کیا ڈمپر مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور ہے؟ حکومت ڈمپر مافیا کے سامنے بے بس کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو بدترین تحفہ، 45ویں سالگرہ پر سزائے موت دے دی گئی

حکومت کی ناکامی اور مطالبات

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت میں ڈمپر کے ڈرائیورز کو گرفتار کرنا ہوگا۔ لاہور میں ڈمپر اور ٹرک کی ٹائمنگ رات 11 سے صبح 6 بجے تک ہے لیکن حکومت اس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔ ٹریفک مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، گزشتہ سال اسی ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے۔ آج تک ڈمپر مافیا اور ڈرائیورز کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ حکومت ان ڈرائیورز کو گرفتار کرے، ڈرائیورز کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے۔ ان حادثات کی وجہ سے لواحقین کی مالی امداد کی جائے، زخمیوں کے علاج کے ساتھ ان کی بھی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیاں اور کم اجرت کا سامنا

آئندہ لائحہ عمل

جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہیں۔ اگر ان کی داد رسی نہ کی گئی تو لواحقین کے ساتھ مل کر آئندہ لائحہ عمل دیں گے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہو چکی ہے۔ 6 شاہراہوں کو ہی حکومت نے لاہور سمجھ رکھا ہے، اور حکومت نمائشی اقدامات کر رہی ہے۔

تعلیمی اور طبی سہولیات کا فقدان

حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کا اعلان کیا گیا، لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ تعلیمی اور طبی اداروں کو حکومت پرائیویٹائزیشن کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر بلدیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 6 فیز میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ میونسپل کمیٹی کی 3700 گلیوں میں سے 700 سے زائد گلیاں ہی تیار ہوئی ہیں۔ لاہور میں گندہ پانی کا مسئلہ بھی چل رہا ہے۔ فلٹریشن پلاٹ بھی اپنی معیاد پوری کر چکے ہیں لیکن انہیں تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ سڑکیں کھودی گئی ہیں لیکن اب ان کی تکمیل کے اداروں میں پہلے تم پہلے تم کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ صوبائی وزراء کی پریس کانفرنس اور کارکردگی رپورٹ ناکامی کی داستان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...