عمر ایوب کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔
وکلاء کی درخواست
دوران سماعت وکلاء کی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی، وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت کا حکم
عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
مقدمات کی نوعیت
یاد رہے کہ عمر ایوب نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے.