پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ 10: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، جس کا کپتان شاہین شاہ آفریدی ہوں گے۔
کھلاڑیوں کی تعداد
کراچی کنگز کے سب سے زیادہ 4 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے 3،3 پلیئر شامل ہیں۔
کپتان کی نامزدگی
نجی ٹی وی نیوز سماکے مطابق پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
ٹیم کا انتخاب
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔
پی ایس ایل 10 کی تفصیلات
پاکستان سپر لیگ دس 11 اپریل سے 25 مئی تک 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے منتخب کھلاڑی
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ سکندر رضا اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے حسن نواز، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں کراچی کنگز سے ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور حسن علی، اسلام آباد یونائیٹڈ سے صاحبزادہ فرحان، پشاور زلمی سے علی رضا شامل ہیں۔
12ویں کھلاڑی
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سلیکٹرز نے کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔