قتل اور زیادتی کے جرم میں قید سابق پولیس چیف امریکی جیل سے فرار

آرکنساس کا پولیس چیف جیل سے فرار
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست آرکنساس میں ایک سابق پولیس چیف، جو قتل اور زیادتی کے الزام میں سزا کاٹ رہا تھا، جیل سے فرار ہو گیا ہے جس کے بعد علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع
پولیس چیف کی تفصیلات
فوکس نیوز کے مطابق 56 سالہ گرانٹ ہارڈن، جو گیٹ وے شہر کا سابق پولیس چیف تھا، آرکنساس کے نارتھ سینٹرل یونٹ جیل سے اتوار کے روز فرار ہوا۔ وہ 2017 سے جیل میں قید تھا اور اسے فرسٹ ڈگری قتل اور زیادتی کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
جرم کا اعتراف
ہارڈن نے 2017 میں 59 جیمز ایپلٹن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بعد میں اس کا ڈی این اے 1997 میں پیش آنے والے ایک پرانے زیادتی کے کیس سے بھی میچ ہو گیا، جس میں ایک سکول ٹیچر کو سکول کے اندر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہارڈن نے اس کیس میں بھی 2019 میں جرم کا اعتراف کیا۔
عوامی اپیل
حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈن نہایت خطرناک شخص ہے جو بظاہر بے ضرر لگتا ہے لیکن سنگین جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔