ممبئی میں شدید بارش، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری، متعدد ٹرینیں منسوخ

ممبئی میں شدید بارش کا سلسلہ
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ
مون سون کا آغاز اور اس کے اثرات
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون کا آغاز ہوگیا، ممبئی میں شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں ماہ مئی میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
میٹرو اسٹیشن میں پانی داخل
’’جنگ‘‘ نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بارش کا پانی میٹرو اسٹیشن میں بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد متعدد ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔ ممبئی شہر میں خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔