ریڈ زون میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایس پی آپریشنز کا مؤقف بھی آگیا

پشاور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے جلسے میں جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ
مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی، تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔
تحقیقات کا آغاز
ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کی نشاندہی کی جائے گی، اور تحقیق کی جائے گی کہ آیا شر پسند افراد کا تعلق کسی جماعت سے ہے یا نہیں۔