میں نے اپنا آخری پیغام لکھ لیا تھا اور۔۔’ طوفان میں پھنسی پی آئی اے کی پرواز میں سوار عدنان صدیقی کا حیران کن انکشاف

اداکار عدنان صدیقی کی طیارے کی خوفناک پرواز کا تجربہ

لاہور (ویب ڈیسک) 2 روز قبل طوفان کا سامنا کرنے والی پرواز میں اداکار عدنان صدیقی بھی سوار تھے جنہوں نے پرواز کے اندر کی صورتحال بیان کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کے ’اینٹی فیمینزم‘ خیالات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

پرواز کا طوفانی لمحات

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی سے لاہور کی یہ پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں رہی اور شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد اور چیخ و پکار شروع کردی تھی تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا

عدنان صدیقی کا جذباتی پیغام

انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کی اور اپنے جذبات کیپشن میں بتائے۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ قلم بند کرلیے تھے، جو حادثے کے نتیجے میں آخری رسومات کے وقت پڑھ کر سنائے جاتے یا سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سابق اہم پولیس افسر کا قتل، بیوی کی گوگل سرچ ہسٹری کا جائزہ لیا گیا تو معمہ ہی حل ہو گیا، حیران کن انکشاف

زندگی کی حقیقت کا احساس

طویل پوسٹ میں انہوں نے اس خوفناک واقعے کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ کل، کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے خود کو جنت اور زندگی کے درمیان پایا۔ ایک عام سفر اچانک ایک ایسے لمحے میں بدل گیا جو انسان کو اس کی بے بسی کا احساس دلاتا ہے، اسے زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت

خوف اور ہمت کے لمحے

انہوں نے بتایا کہ اچانک جہاز میں شدید جھٹکے لگے اور مسافر خوفزدہ ہوگئے، اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ان سب کے درمیان ایک خاموش سا احساس تھا کہ ہم سب کسی بڑی قوت کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان لمحوں میں میرے دل و دماغ پر صرف اہلِ خانہ اور بچے چھائے رہے، میں نے خود کو ہمت دیتے ہوئے ’آرم ریسٹ‘ تھاما مگر اصل گرفت اپنے خیالات، سانسوں اور ایمان پر تھی، میں نے اللّٰہ سے دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم ، ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے: مریم نواز

کامیاب لینڈنگ کا شکریہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب جہاز لاہور کی زمین کو چھونے والا تھا تو اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ وہ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہو گیا۔ کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، حاضر دماغی سے کیا زبردست فیصلہ کیا۔

پرسکونیت کا احساس

اپنے جذباتی پیغام میں عدنان صدیقی نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فضا میں خوف چھایا ہوا تھا لیکن میں غیرمعمولی طور پر پرسکون تھا۔ میں اتنا خاموش تھا کہ میں نے فون نکالا اور ایک الوداعی پیغام لکھ دیا، تاہم جب ہمارا طیارہ لینڈ کرگیا تو اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللّٰہ کا کرم تھا، یہ ایک طاقتور یاد دہانی کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، مختصر اور انتہائی مقدس ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے، برائے مہربانی اسے ضائع نہ کریں، اللّٰہ کا شکر ادا کریں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...