آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “فیلڈ مارشل” کا عہدہ ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو "فیلڈ مارشل" کا اعزاز

دبئی (طاہر منیر طاہر) بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو "فیلڈ مارشل" کا عہدہ ملنے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے-

ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کی رائے

یو اے ای کی معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل محمد عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز حکومت نے نہیں بلکہ پاکستان کی 25 کروڑ عوام نے دیا۔ بحیثیت ایک اوورسیز پاکستانی میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں کسی لیڈر کی مقبولیت کا جعلی بھانڈا پھوٹنے کے بعد اصل مقبولیت جانچ لی جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس عہدے کے اصل مستحق ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں میں ان کی مقبولیت مادر وطن سے سچی محبت کرنے والوں میں سو فیصد ہے۔ میری دعا ہے کہ جنرل عاصم منیر اس عہدے کی لاج نبھائیں گے۔

چودھری نور الحسن تنویر کا بیان

معروف مسلم لیگی رہنما چودھری نور الحسن تنویر (MNA) نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا بروقت فیصلہ ہے جسے پاکستان میں عوام کی اکثریت نے سراہا ہے۔ بلا شبہ جنرل عاصم منیر ایک نڈر، بہادر اور حوصلہ مند سپہ سالار ہیں۔ انہوں نے بہترین منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے ایک بدمست، متکبر دشمن کو دن کی روشنی میں تارے دکھائے ہیں۔ انہوں نے 10 مئی کے روز انڈیا کو 26 مقامات پر بھرپور جواب دیا۔ پوری قوم اپنے ہیروز کے ساتھ ہے اور افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ذوالفقار علی مغل کا بیان

پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ذوالفقار علی مغل نے کہا کہ آج تک ہم پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے قصے سنتے آئے تھے لیکن جنگ مئی 2025 کو از خود دیکھا کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے چند گھنٹوں کے اندر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاک فوج نے وہ کام کر دکھایا جس کی تعریف بیرونی میڈیا نے بھی کی ہے۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ان کی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔

ملک دوست محمد اعوان کی رائے

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ملک دوست محمد اعوان نے کہا کہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں یہ عہدہ فیلڈ مارشل پہلی بار جنرل ایوب خان کو ملا تھا اور اب جنرل سید عاصم منیر کو ملا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یاسر امتیاز اعوان کا بیان

اوورسیز پاکستانیوں نیٹ ورک (OPN) کے صدر میاں عاصم شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل آرمی کا سب سے بڑا عہدہ ہوتا ہے جو کسی فوجی کی جنگی مہارت اور خدمات پر ملتا ہے۔ ہم جنرل عاصم منیر کو تہہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں۔

نجمہ جیلانی کی رائے

پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی انفارمیشن سیکرٹری نجمہ جیلانی نے کہا کہ ہم جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا منصب ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے ہند وستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ کی صورتحال میں جراءت و پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار فوجی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

شمع بٹ کا بیان

پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا کہ انڈیا کو ہرا کر پاکستان نے پوری دنیا میں اپنی عظمت کا سکّہ منوا لیا ہے۔ یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی طاقتور فوج ہے جو ہر طرح کے حالات میں دشمن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

سعدیہ عباسی کی رائے

پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی نے کہا کہ پاک فوج نے انڈیا پر برتری حاصل کر کے پاکستانیوں کے سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ ہم افواج پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...