میر سلیم احمد خان کھوسہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن اپیل پر فیصلہ آ گیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ پاکستان کے مسٹر جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں میڈم جسٹس مسرت ہلالی اور مسٹر عامر فاروق پر مشتمل 3 رُکنی بنچ نے منگل 27 مئی کو صحبت پور پی بی 15 سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار میر دوران خان کھوسہ کی جانب سے اس حلقے سے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں منتخب رکن صوبائی اسمبلی، مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعمیرات و عمارات کے خلاف الیکشن اپیل کی باقاعدہ سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ
عدالت نے ان کی جانب سے دائردہ الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کے خلاف اپیل کو حقائق و گواہوں کے بیانات کے تناظر اور قانونی جواز کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے ان کی اپیل خارج کردی۔ یوں میر سلیم احمد خان کھوسہ کی کامیابی اور اس بابت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے جج مسٹر جسٹس روزی خان بڑیچ کے فیصلے کو بحال رکھا گیا۔
وکلاء کی پیشی
اس مقدمہ میں میر دوران خان کھوسہ کی جانب سے کیس کی پیروی میر نادر علی چھلگری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی جبکہ میر سلیم احمد خان کھوسہ کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔