پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج کا افغان حکومت کے خلاف غضبِ حق جاری، 331 کارکن ہلاک
نجکاری کا باقاعدہ عمل
ڈان نیوز کے مطابق، وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) وکلاء فورم پنجاب کے اجلاس میں کہا گیا کہ جو حکومت حزب اختلاف کے لیڈر کی حفاظت کرنے کے قابل نہ ہو، اسے حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔
شیئرز کی فروخت اور مینجمنٹ کنٹرول
نجکاری کمیشن کے مطابق، پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے اثاثے اور واجبات پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل میں شکست پر کپتان سلمان آغا کا ردعمل
نئے طیاروں کی خریداری میں سہولت
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری اور لیز کے حوالے سے سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جا سکتی ہے، جبکہ پی آئی اے کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
ماضی کی ناکام کوششیں
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی جو کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ سال توقع سے انتہائی کم بولی لگنے پر نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے موصول ہونے والی بولیاں مسترد کردی تھیں۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لئے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی۔








