لڑکے سے بدفعلی کا الزام پر ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی

واقعہ کا پس منظر
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل پروا میں ایک لڑکے پر بدفعلی کے الزام کے باعث ایک 8 سالہ بچی کو ونی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح
پنچایت کا فیصلہ
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
پولیس کی کارروائی
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکاح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔