خیرپور: دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور 3 بچے جاں بحق
خیرپور میں خاتون اور بچوں کی ہلاکت
خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - خیرپور میں مبینہ طور پر دکان سے خریدے گئے دودھ پینے کے بعد ایک خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: واپس مڑے سب کو آواز دی، جس کو جہاں جگہ ملی سر چھپانے میں عافیّت جانی ”تم میں کوئی مرد نہ تھا وہاں اُنکا مقابلہ کرتے“ شرمندگی مقدّر بن چکی تھی۔
واقعے کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، یہ واقعہ خیرپور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں پیش آیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ خاتون اور ان کے تین بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کردیا
رشتہ داروں کا بیان
خاتون کے رشتے داروں کی جانب سے پولیس کو فراہم کردہ بیان میں کہا گیا کہ خاتون نے دکان سے دودھ خریدا، جسے انہوں نے اپنے بچوں کو پلایا اور خود بھی پیا۔ دودھ پینے کے بعد سب کی حالت بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور دکان سے دودھ کے نمونے بھی لے کر ان کی جانچ کروائی جائے گی۔








