پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
پاکستان کی بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی سو روپے کی پرچی پر جھگڑا، نوجوانوں نے قصور میں بس ڈرائیور کی جان لے لی
نائب وزیراعظم کا دورہ ہانگ کانگ
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی، امید ہے انہیں پسند آئی ہوگی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
تقریب کی تفصیلات
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے سے مشکوک شخص گرفتار، پستول برآمد
پاکستان کا موقف
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ امن اور سلامتی کا فروغ صرف اور صرف اقوام متحدہ چارٹر پر سختی سے عمل درآمد، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین پر ایمانداری سے عمل درآمد ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغ کی شکل جیسے ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوا لیا
ثالثی اور بین الاقوامی تعاون
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثالثی، سفارتکاری، مذاکرات اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمتِ عملی کے اہم اور بنیادی حصّے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے اغراض و مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لئے اس کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے تنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ۔۔۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
بین الاقوامی ثالثی تنظیم کا پس منظر
واضح رہے کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم چین کی جانب سے عالمی سلامتی اقدامات (گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو) کے تحت 2022 میں اٹھایا گیا اقدام ہے۔ اس تنظیم کا صدر دفتر ہانگ کانگ میں ہے اور یہ تنظیم گلوبل ساﺅتھ کے ممالک کے درمیان حکومتی تنازعات کے حل کے لئے بنائی گئی ہے۔
تاجکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ
گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ تاجکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کا پیپر ورک مکمل ہے اور چین نے اس منصوبے کی مالی معاونت کی اصولی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشین کی فعالیت کے بعد شروع کیا جائے گا۔








