اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
اسرائیلی وزیر اعظم کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دماغ کی وہ بیماری جس کا شادی شدہ افراد میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے
محمد سنوار کا پس منظر
محمد سنوار جو حماس کے انتہائی مطلوب رہنماؤں میں سے ایک تھے، گزشتہ سال اپنے بھائی یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد تنظیم کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت جب نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ سارہ نے ہدایتکار کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کردیا
حملے کی منصوبہ بندی
خلیج ٹائمز کے مطابق یحییٰ سنوار نے اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجے میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان موجودہ جنگ کا آغاز ہوا۔
سنوار کی شہادت کی تصدیق
بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیے جانے کے بعد یحییٰ کو تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ محمد سنوار کی شہادت کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔








