سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی (کل) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹیل ہوم کی پاکستان میں 100 سے زائد اسٹورز کے قیام کی حکمتِ عملی کا اعلان، سپر اسٹار سجل علی کی کراچی میں فلیگ شپ اسٹور آمد
ملتوی الیکشن کی وجوہات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔
خالی نشست کی معلومات
یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔








