بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
یومِ تکبیر کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جو قوم کی سربلندی اور خودداری کی علامت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پُل سے گرایا گیا 7دن کا بچہ جانور کے کاٹنے کے باوجود زندہ بچ گیا
قائد کا فیصلہ
قائد محمد نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور امریکی آفرز کو مسترد کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
نوازشریف کا قومی غیرت کا علم
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میاں نوازشریف نے امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں "ابسلوٹلی ناٹ" کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا۔ میاں نوازشریف نے ملکی خودمختاری کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہوئے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا، اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری
آج کا پاکستان
آج ہماری افواج ہر میدان میں دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں، اور یہ سب اُس مضبوط فیصلے کا تسلسل ہے جو 28 مئی 1998 کو کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 10 مئی کو اپنے ایٹمی دھماکوں پر ناز کرتا رہا، لیکن پاکستان نے 28 مئی کو اسے منہ توڑ جواب دے کر اُس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بڑے بھائی نواز شریف نے بھارت کے غرور کو توڑا جبکہ دوسرے بھائی شہباز شریف نے اُسے دھول چٹا دی۔
محمد نوازشریف کی قائدانہ حیثیت
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک قابلِ فخر رہنما ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی اور دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان ایک خوددار اور خودمختار ملک ہے۔








