وزیرِ اعظم آذربائیجان سے تاجکستان روانہ

وزیرِ اعظم کی آذربائیجان سے روانگی
لاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاندار کامیابی کے بعد ارشد ندیم کا موقف بھی آگیا
سہ فریقی اجلاس کی اہمیت
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے، ایسا بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کر سکے۔ جنگ جیت چکے لیکن کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پرانی کہاوتیں بدل رہی ہیں، اب دو جسم ایک جان نہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین جسم ایک جان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کےلیے مزید 50 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستان، ترکیہ، اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آذربائیجان کی خوشیوں میں پاکستان اور ترکیہ بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ شرکت کی۔
تعاون کی مضبوطی کی یقین دہانی
آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے آزادی کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیا، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں۔