مودی کی تھانیداری ختم، 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی: امیر مقام
وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر کا خطبہ
میر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی۔ اس بار 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل مارچ ٹو غزہ : مصر میں نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط
یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر
میر پور، آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف میں یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر معرکۂ حق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام کرداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی افواج پاکستان کے سامنے 2 گھنٹے بھی نہیں ٹھہر سکیں، اور پاکستان کی ایئر فورس کا کارنامہ تاریخ میں زندہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
نریندر مودی کو جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادری کی دنیا معترف ہو چکی ہے۔ نریندر مودی کو اپنے جنون کا جواب مل گیا ہے۔ ہم جلد ہی شہبازشریف کی قیادت میں آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہمیت
اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے میر پور میں ایئر پورٹ بننا ضروری ہے۔ بیرونِ ملک موجود کشمیری نہ تو پاکستان کو اور نہ ہی کشمیر کو بھولے ہیں۔
آرمی چیف کی کارکردگی
اس موقع پر آرمی چیف کو حالیہ جنگ میں غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔








