سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق، 40 زخمی

حادثے کی تفصیلات
سبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سبی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ آ رہی تھی۔ سبی کے قریب حاجی شہر کے علاقے میں یہ کوچ کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔