ورلڈ بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع
عالمی بینک کا کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلئے کام شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت عالمی بینک پاکستان کو 2026ء سے 2035ءتک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا
فریم ورک کی تفصیلات
روز نامہ جنگ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی، صاف توانائی، اور بہتر ایئر کوالٹی کےلئے استعمال ہوگی۔
نجی سرمایہ کاری کے منصوبے
نجی سرمایہ کاری میں اضافے اور شمولیتی ترقی کے منصوبے بھی اس پلان میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تحت مزید 20 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا بھی پلان ہے۔ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک حکومتی ترجیحات اور اڑان پاکستان پلان کے مطابق ہے۔








