پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایچ اے نے مال روڈ کے باغات کو مغلیہ طرز پر ڈویلپ کرنا شروع کر دیا
اساتذہ کی اہمیت
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ "اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، آپ (اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش، ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پاکستان کی خود مختاری
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکۂ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی، مقبوضہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص میں لیڈی پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
پانی کی اہمیت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ "پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ ہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا۔ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی باولرز نے صرف 57 سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا
بلوچستان کی صورتحال
بلوچستان کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ "بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق، آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔"
شرکاء کے تاثرات
شرکاء نے سوال جواب سیشن میں یہ تاثرات دیئے کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔